بھٹکل16؍ مئی (ایس او نیوز) گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی اسداللہ اسوسی ایشن کی جانب سے علاقہ کے غریب طلبہ و طالبات کو مفت اسکول بیگس اور نوٹ بکس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اسداللہ کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، سابق جالی پنچایت ممبر مسعود شینگیری اور سمیر پیشمام ، معروف ،ودیگر موجود تھے ۔
اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے عنایت للہ شاہ بندری نے بتایا کہ پچھلے چھ سالوں سے بھٹکل کی اسد اللہ اسوسی ایشن غریب طلبہ و طالبات کی تعلیمی ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر مفت اسکولی بیگس اور نوٹ بکس تقسیم کرتی آ رہی ہے ۔ اسد اللہ اسوسی ایشن کی جانب سے یہ قدم سماج میں معاشی طور پر غیر مستحکم طلبہ و طالبات کی امداد کے جذبہ سے کیا جاتا ہے ۔ مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد اللہ اسوسی ایشن پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات میں نوٹ بکس تقسیم کرتی ہے ۔ خیال رہے کہ اسد اللہ اسوسی ایشن نے کھیل کے میدان میں بھی اپنی ایک شناخت بنائی ہے ۔